مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر نزار آمیدی نے کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلی فون پر خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عراقی صدر اور کویت کے امیر نے کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے امکانات کو مضبوط بنانے کے لیے کشیدگی کم کرنے اور بحران کے حل کی غرض سے کوششیں تیز کرنے نیز اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ممکن ہو اور دونوں برادر قوموں کی زیادہ سے زیادہ تعاون اور ہم آہنگی کے حصول کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے۔
اس ٹیلیفونک گفتگو میں موجودہ چیلنجوں کے تناظر میں خطے کی صورتِ حال میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے اور بحران کے حل کے لیے کوششیں تیز کرنے نیز اختلافات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے امکانات کو تقویت دی جا سکے۔
آپ کا تبصرہ